11

مکہ مکرمہ حرم شریف میں ژالہ باری

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) حرم پاک میں ژالہ باری نے مسجد الحرام کے زائرین میں اطمینان ، سکون اور خوشی کی لہر دوڑا دی، سب کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ایک طرف ژالہ باری ہورہی تھی ساتھ ہی ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا تو دوسری جانب زائرین خوشگوار موسم اور ماحول میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس سے رحمت اور مغفرت کی دعائیں مانگ رہے تھے۔ القرآن الکریم چینل نے ژالہ باری اور اس موقع پر مسجد الحرام کے زائرین کی رقت آمیز دعاﺅں کے مناطر دنیا بھر کے ناظرین کو براہ راست دکھائے، روح پرور مناظر دنیا نے دیکھے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں