97

حکومت کی مدد کرنے پر سعودی حکومت نے اپنے شہری کو 30 ہزار ریال انعام دے دیا، شہری نے کونسی مدد کی؟

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی اطلاع دینے والے مقامی شہری کوتیس ہزار ریال کا انعام دینے کا اعلان۔ سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایک غیر ملکی طائف کمشنری میں المونیم باورچی خانے بنانے کا کاروبار سعودی کے نام سے کررہا تھا۔ مقامی شہری کو شبہ ہوا کہ کاروبار سعودی کا نہیں بلکہ اس کے نام سے غیر ملکی کا ہے۔ اس نے رپورٹ درج کرادی۔ تحقیقات سے شک درست ثابت ہوا۔ مکہ مکرمہ میں محکمہ جاتی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری اور مقیم مصری کو قانون تجارت کا مجرم قرار دیدیا۔ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر کیا ۔ جرمانے کی رقم سے تیس ہزار ریال رپورٹ کرنے والے سعودی کو دیدیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں