53

خیبرپختونخواہ میں تبادلوں‌اور نئی تقرریوں‌پر پابندی عائد

پشاور، صوبائی وزیرصحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے احکامات پر ہرقسم کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، تاہم تعیناتی کے منتظر پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، اعلامیہ کے مطابق ڈیپوٹیشن پر وفاق کو تبادلے یا وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر بھیجنے والے ملازمین پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
جبکہ صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ بہت جلد قبائلی اضلاع میں محکمہ صحت میں بھرتیوں کا عمل شروع کرینگے،جس سے وہاں ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی کمی کو فوری طورپرپورا کیا جاسکے گا جبکہ ایم ٹی آئیز میں بھی ڈاکٹرز کی کمی پوری ہوسکے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں