15

موٹاپے سے نجات پانے کا آسان حل، تازہ تحقیق

لندن (آن لائن) جسم کی اضافی چربی کم کرنےکیلئے برطانوی ماہرین نے آسان طریقہ ڈھونڈلیا، اب ورزش یا سخت محنت کی ضرورت نہیں کرنی پڑے گی، بلکہ اس کے لیے نہانہ ہی سے سے موزوں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اضافی وزن، چربی یا موٹاپے کا شکار افراد اپنے وزن میں نمایاں کمی لانے کے لیے سخت ورزش یا ادویات سمیت دیگر آلات کا استعمال کرتے ہیں مگر اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانیہ کے طبی ماہرین نے جسم کی اضافی چربی ختم کرنے ایک ایسا نیا طریقہ ڈھونڈ لیاجس کے لیے ہاتھ بھی ہلانے یا چہل قدمی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ نہا کر اسے ختم کیا جاسکے گا۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے روزانہ ’گرم ببل باتھ‘ یعنی گرم پانی کے ٹب میں پرسکون بیٹھنا ہوگا اور پھر انہیں فرق نظر آنے لگے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ بات انہوں نے تحقیق کی بنیاد پر کی جس میں موٹاپے کا شکار درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے کے دوران شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گروپ کو روزانہ سائیکل چلانے جبکہ دوسرے کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں آدھے گھنٹے بیٹھایا۔ ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج سامنے آنے پر وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سائیکل چلانے والے گروپ کے ممبران کی کیلوریز کم جبکہ ٹب میں بیٹھنے والوں کی روزانہ 140 کیلوریز کا استعمال ہوئیں۔ تحقیقاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ گرم پانی سے غسل کرنے سے بلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں