16

پیلے دانتوں سے فوری نجات، منٹوں میں‌ دانتوں کو موتیوں‌کیطرح سفید بنائیں

بھارت (آن لائن)اگر آپکے دانت پیلے ہیں، اور آپ ہنس نہیں‌سکتے جسکی وجہ سے آپکو کافی پریشانی کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے، جیسے کے کسی محفل میں‌مسکراء نہیں سکتے، میٹنگ میں بات کرنے کتراتے ہیں، یا کھیل کے دوران اونچی آواز میں بات نہیں‌کرپاتے؟ جیسے کہ ہم جانتے ہیں کہ آج کل دانتوں میں‌پیلا پن جیسے مسائل عام ہوتے جا رہے ہیں ۔ طبی ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ہمارے دانتوں کی پیلاہٹ کے پیچھے بہت سی وجوہات موجود ہوتی ہیں ۔ تاہم دانتوں کی پیلاہٹ کی اہم وجوہات میں حد سے ذیادہ مشروبات یا کولڈ ڈرنکس کا استعمال، جس میں شراب نوشی، چائے ، کافی ، سیگریٹ تمباکو نوشی اور منہ کی

صفائی کا خیال نہ رکھنا شامل ہیں ۔ دانت ایسی چیز ہیں جن کو لوگ آپ سے ملاقات کے وقت سب سے پہلے نوٹس کرتے ہیں اور اس پر بات کرتے ہیں ۔ اگرچہ اچھی صحت اور اعتماد بھی ضروری چیزیں ہیں تاہم دانت بھی آپ کی پرسنالیٹی اور شخصیت میں چار چاند لگاتے ہیں۔دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو سفید دانت اور خوبصورت مسکراہٹ پسند نہ کرتا ہو۔لوگ اکثر اوقات اپنے دانتوں کی سفیدی کیلئے کلینکل طریقے استعمال کرتے ہیں جو کافی مہنگے ہوتے ہیں اور کافی پیسے استعمال کر لیتے ہیں ۔اگر آپ اپنے گھر میں اپنے دانتوں کی پیلاہٹ سے چھٹکارہ پانا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کر کے دیکھیں ۔دانتوں کی پیلاہٹ ختم کرنے کیلئے پہلی تجویز کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ہیں ۔ اس عمل کیلئے تھوڑا سا کھانے کا سوڈا لیں اور اس میں اتنا لیموں کا رس ملائیں جس سے پیسٹ بن جائے بعداز اس پیسٹ کو ٹوتھ برش پر لگا کر آرم سے دانت برش کریں ۔ اس پیسٹ کودانتوں پر ایک منٹ تک لگارکھنے کے بعد پھر دھو ڈالیں ۔ یہاں‌پر ایک اہم بات کا خاص خیال رکھیں کھانے کے سوڈے کا استعمال بہت ذیادہ نہ کریں کیونکہ یہ دانتوں کے داغ صاف کرنے کے بعد دانتوں کی اوپری تہہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔دوسری اہم تجویز میں سٹرابیری اور نمک کا استعمال ہے ۔ سٹرابیریز میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو دانتوں کیلئے بے حد مفید ہوتا ہے ۔ تاہم دانتوں کی صفائی کیلئے تین عدد بڑی سٹرابیریز لیں ان میں چٹکی بھر نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اب اس پیسٹ کی خاصی مقدار دانتوں پر لگا کر برش کریں اورپانچ منٹ تک دانتوں پر لگا رہنے ۔ اس پیسٹ میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا بھی شامل کیا جاسکتا ہے ۔تیسری اہم تجویز میں‌آپ کوئلے کو دانتوں‌پر لگا کر بھی دانت صاف چمکدار بنا سکتے ہیں، چھوتھی اور سب سے اہم تجویز ناریل تیل کا استعمال ہے ۔ جیسے کہ ہم جانتے ہیں ناریل تیل انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ پس اس طریقے پر عمل کرنے کیلئے اتنا ناریل تیل لیں کہ آپکا منہ بھر جائے اور اسے ماؤتھ واش کی طرح منہ کے اندر حرکت دیتے رہیں اور دس سے پندرہ منٹ تک اسے منہ کے اندر رہنے بعد از پھینک دیں اور دانت برش کر لیں ۔ اس عمل کو ایک دن میں ایک مرتبہ دہرائیں ۔ ان چاروں تجاویز میں سے کسی ایک پر باقاعدہ عمل کرنے سے آپ چند دن میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں