73

واہ رہے قدرت، ایک ہی خاتون سے 1 بچے کی پیدائش کے ٹھیک 26 دن بعد 2 جڑواں بچیوں کی پیدائش، ایسا کیسے ممکن ہوا،ڈاکٹروں نے سب بتا دیا

بنگلہ دیش (ویب ڈیسک) پاکستان کے قریبی ملک بنگہ دیش کی 20 سالہ عارفہ سلطانہ اسوقت حیرت سے دنگ رہ گئیں جب انہیں معلوم ہواکہ ان کی غیر معمولی طور پر 2 بچہ دانیاں ہیں۔
عارفہ سلطانہ کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جنہوں نے 25فروری کو بنگلہ دیش کے کھلنا میڈیکل کالج ہسپتال میں 1 بیٹے کو پیدا کیا تھا۔
بیٹے کی پیدائش کے ٹھیک 26 دن بعد عارفہ سلطانہ کو دوبارہ بچہ دانی میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر ان کوگذشتہ ہفتے ہسپتال جانا پڑا۔ ڈاکٹرز کے باقائدہ معائنے کے بعد عارفہ سلطانہ کو معلوم ہوا کہ ان کی دو بچہ دانیاں ہیں اور دوسری بچہ دانی میں جڑواں بچیاں موجود ہیں تاہم ڈاکٹرز کو دوسری بچہ دانی کا علم نہ ہوا۔
ہسپتال کی چیف گائیناکالوجسٹ شیلا پودر نے اے ایف پی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عارفہ سلطانہکے پہلے بچے کی پیدائش کے دوران ان کوعارفہ کے دوسری بچہ دانیکی موجودگی کا احساس نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ان کو یہ معلوم ہو سکا تھاکہ عارفہ بچے کی پیدائش کے بعد بھی حاملہ ہیں ۔
شیلا پودر کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے جو اس سے پہلے کبھی بھی ان کی نظر سے نہیں گزرا۔
سرکاری چیف ڈاکٹر دیلیپ روئے نے حیرت کا اظہار کرتا ہوئے کہا کہ ان کے تیس سالہ میڈیکل کیرئیر کے دوران کبھی بھی اس نوعیت کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کھلنا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں پر بھی سوال اٹھایا کہ ان کودوسری بچہ دانی کی موجودگی کا علم پہلی دفعہ کیوں نہیں ہو سکا۔
عارفہ سلطانہ کے شوہر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تینوں بچوں کی صحت مند پیدائش اللہ کی طرف سے معجزہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں