28

موٹے لوگوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے، نئی تحقیق

لندن: لوفبورو یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق میں کہا گیا کہ زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور زیادہ ویسٹ ٹو ہپ ریشو کے حامل افراد کا دماغ صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں اوسطاً پچپن سال کی عمر کے 9652 افراد نے حصہ لیا، لوفبورو یونیورسٹی کے ورزش بطور دوا کے پروفیسر ڈاکٹر مارک ہیمر کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دماغی ڈھانچے میں تبدیلی صرف موٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

مارک ہیمر کا مزید کہنا تھا کہ اس تحقیق سے وزنی افراد میں دماغی خلل اور دوسری دماغی بیماریوں کی وجوہات کی وضاحت ہو سکے گی تاہم ان کی تحقیق سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موٹاپے کی وجہ سے دماغ چھوٹا ہوتا ہے یا چھوٹے دماغ کی وجہ سے موٹاپے کا مرض لاحق ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں