112

اگر پاکستان اور بھارت کی جھنگ ہوئی تو کون کتنے پانی میں ہے کس کا پلہ بھاری ہے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ نے حقائق سامنے رکھ دیئے

واشنگٹن امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارتی فوج کو قدیم زمانہ کی بوگس ترین فوج قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی لکھا ہے کہ حالیہ مقابلےمیں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارتی فوج کی قابلیت پر سوال اٹھتے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اپنی آدھی اور چوتھائی۔
بجٹ والی پاکستانی فوج سے دہائیوں بعد پہلے مقابلے میں بھارتی فوج شکست سے دو چار ہوئی۔
نیویارک ٹائمز نے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ ایسی فوج کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ جس کو امریکی کی مکمل امداد حاصل ہے۔
یہ مختصر معرکہ بھارتی فوج کے لیے ایک امتحان تھا لیکن اس کی شکست نے مبصرین کو حیران کر دیا ہے۔اخبار نے بھارتی حکومت کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید جنگ چھڑ گئی۔تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10 دن تک ہی اسلحہ اور بارود فراہم کر سکتا ہے۔
بھارتی فوج کے 68 فیصد آلات اتنے پرانے ہیں کہ انہیں پرانا ہی قرار دے دیا جا چکا ہے۔
امریکی اخبار نے مزید کہا کہ ایک دہائی میں امریکہ نے بھارت کو 15 بلین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے ہیں ۔
نیو یارک ٹائمز نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ بھارت فوج کے لیے جتنا بھی بجٹ مختص کرتا ہے یہ اہم نہیں ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ بجٹ خرچ کیسے کرتا ہے۔فوج کے لیے مختص بجٹ کا بڑا حصہ 12 لاکھ فوجیوں کی تنخواہ اور پنشن کی مد میں چلا جاتا ہے۔اور نئے آلات خریدنے کے لیے صرف 14 ملین ڈالر ہی بچتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب جب کہ دوسری جانب بھارتی فضائیہ کو دیے جانے والے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں نے دھوم مچا دی ہے، بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کو گرانے والے پاکستانی طیارے کی خریداری کیلئے کئی ممالک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں