143

پاک بھارت ایٹمی جنگ چھڑنے کے خطرات لاحق، انتہائی خطرناک اور خوفناک صورتحال پیدا، امریکی جریدے کی رپورٹ نے پوری دنیا میں‌خوف پھیلا دیا

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنا عین ممکن ہو گیا، امریکی اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشیدگی میں نسبتاً کمی مسئلے کا حل نہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپوٹ میں لکھا کہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کی فوج تیار اور حکومتوں کے درمیان ڈائیلاگ نہ ہونے کے برابر ہیں۔نیویارک اخبار کے مطابق جب تک پاکستان اور انڈیامسئلہ کشمیر کا فیصلہ نہیں کرتے، خوفناک صورت حال کا سامنا رہیگا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اخبار میں لکھا کہ ہندوستان کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارنے

کا دعویٰ مشکوک ہے، انڈین وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کیخلاف بات کر کے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔نیویارک ٹائم نے لکھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کو واپس کرنا خیرسگالی کے طور پر دیکھا گیا۔اخبار نے اپنے مضمون میں امریکا پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے بہتر ثالث کا کردار ادا کرے۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے ساتھ خود سفارتی سطح پر رابطے کیے، ہندوستان اور پاکستان پر زور ڈالتے رہینگے کہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھیں۔یاد رہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کو جواز بنا کر 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور بھارتی طیاروں نے بالاکوٹ کے قریب ایمونیشن گرایا اور واپس فرار ہوگئے۔واقعہ کے اگلے ہی دن پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے جنمیں سے 1 مگ 21 بائسن کے پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان فوج نے حراست میں لیا بعدازاں وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت یکم مارچ کو اْسے بھارت کے حوالے کیا گیا، ابھی نندن کو واگہ باڈر کیذریعے انڈیا کے حوالے کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں