102

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے انڈیا سے اہم شخصیت پاکستان پہنچ گئی، کون ہے وہ شخصیت؟

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں واضح کمی کے بعد ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے ۔آج بروز ہفتہ ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا پاکستان کے شہر اسلام آباد پہنچ گئے ۔یاد رہے کہ کشمیرکے شہر پلوامہ واقعے کے اگلے ہی دن 15 فروری کو ہندوستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی طلب کیا گیا تھا جبکہ کشیدگی بڑھنے پرپاکستان نے بھی 18فروری کو پاکستانی ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر لیا تھا ۔یاد رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج واپس نئی دہلی پہنچ رہےہیں.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں