157

مودی سرکار بھوکلاہٹ کا شکار، بھارتی الزام، سیٹلائٹ تصاویر میں تو مدرسہ ابھی بھی دکھائی دے رہا ہے،صحافی کے سوال پرترجمان بھارتی وزارت خارجہ آئیں بائیں شائیں کرنے لگا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا نے روایتی ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان جرنلسٹوں کو اس مقام تک رسائی نہیں دے رہاہے ، جہاں بھارتی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان کے اس اقدام کا مقصد معلومات کو خفیہ رکھنا ہے۔ہندوستانی ٹی وی کے مطابق انڈیا وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایاکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے صحافیوں کو بھارتی سرجیکل اسٹرائیک میں تباہ کیے جانے والے مقام تک جانے کی اجازت نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان ایسا بہت کچھ

پوشیدہ رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے ایک صحافی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار سے پوچھا کہ سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں تو مدرسہ ابھی بھی دکھائی دے رہا ہے، تو اس کے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ فضائی کارروائی کامیاب تھی اور مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں