44

مودی سرکار پاگل ہوگئی، مقبوضہ کشمیر کے تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیا،بھارتی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے سامنے آگئے

اسلام آباد/سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی انتظامیہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ، کشمیری میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے جسکے خلاف تمام مقبوضہ کشمیر کے تمام اخبارات نے احتجاجاً پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا۔کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے ہندوستانی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اتوار کے روز کو شائع ہونے والے تمام چھوٹےاور بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجاً سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ ہندوستانی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم

دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے ہیں،مز کورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔دوسری جانب سے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر میڈیا پر ہونے والی نا انصافیوں اور ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حق و سچ کی آواز کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ممالک فوری طور مداخلت کر کے بھارت کو میڈیا کیخلاف ہونے والے ظالمانہ کارروائی سے روکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں