55

سعودی کنگ سلمان کا پاکستانیوں کو سپورٹ کرنے کی خصوصی دلچسپی، نواف بن سعیدالمالکی سعودی سفیر نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی سفارتخانے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خادم حرمین شریفین نے پاکستانی شہریوں کو سپورٹ کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق کئی ترقیاتی اور امدادی منصوبوں پر سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے عمل جاری ہے،زلزلہ متاثرین مین 8000 چیک تقسیم کئے۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق چیک تقسیم کرنے کا مقصد گھروں کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے۔سعودی سفارتخانہ کے مطابق 8 ہزار رہائشی یونٹ کی مجموعی لاگت 93 عشاریہ 75 ملین سعودی ریال ہے۔سفارتخانے کے مطابق منصوبے کا اختتام 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ہوگا۔جاری بیان میں سعودی سفیر نواف بن

سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا مذہبی اور بھائی چارہ کا گہرا رشتہ ہے،پاک سعودی تعلقات جسم اور جان کی مانند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں