146

کرائسٹ چرچ مساجد حملے سے پہلے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو کس چیز کی خبر مل گئی تھی؟ بڑا اعتراف کر لیا، حیرت انگیز انکشاف

ولنگٹن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈن نےخود اعتراف کرتے ہوئےیہ کہا کہ کرائسٹ چرچ مسجدوں پر حملے سے کچھ دیرپہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پیشگی اطلاع مل گئی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکاتھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈراآرڈن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم ممالک کی جانب سے اظہار یکجہتی کے پیغامات کو سراہتی ہیں، لاپتہ افراد اور زخمیوں کی شناخت کا کام جاری ہے، جبکہ اس معاملے پر آسٹریلیا کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے نو منٹ پہلے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کی جانب سے حملہ روکنے سے پہلے ہی حملہ آور مسجد پہنچ چکا تھا۔جیسنڈرآرڈن نے کہا مستقبل میں کرائسٹ چرچ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ملک میں اسلحہ رکھنے کے قوانین میں بھی ترمیم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں