47

کرایسٹ چرچ حملہ میں شہد پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ نام اور دیگر تفصیلات جاری کر دی گئیں.

اسلام آباد(ویب ڈسک) سانحہ کرایسٹ چرچ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد نو ہوگئی۔ نجی نشریاتی ادارے کیمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ۔ واضح رہے دیگر شہیدہونے والوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی،سید اریب ،محبوب ہارون ،نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شامل ہیں۔واقعے میں تین پاکستانی اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔شہید نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کو کرائسٹ چرچ ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا، تدفین کے انتظامات میں مسلم اور پاکستانی ایسوسی ایشن نے معاونت کی۔چار دیگر پاکستانی شہدا ءکی میتوں کو پاکستان لانے کے لیے ہائی کمیشن حکام لواحقین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ نیوزی لینڈ کے لیے ویزا درخواستیں دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں