104

پاکستان سے لڑنے والے آپس میں لڑپڑے، بھارتی فوجی نے اپنے تین ساتھی فوجیوں‌کو گولی مار کر جہنم واصل کر دیا

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں 1 ہندوستانی فوجی نے ضلع اودھمپور میں اپنے 3 ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کیمطابق ہندوستانی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاراجیت کمار نے ضلع کے علاقے بٹل بالیان میں واقع 187بٹالین یونٹ میں اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کر دی جس سے3 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونیوالے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال ، یوگندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او وجے سنگھ چوہدری نے میڈیا کو مزید بتایا کہ اجیت کمار نے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد خو د کو بھی گولی مار لی جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں