29

پاکستانی نژاد مریم لڑکی نے سوشل میڈیا پر دھم مچادی، چند منٹوں میں دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں.کونسا کام کر ڈالا؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیک ) پاکستانی نژاد مریم نامی لڑکی جو ابوظبی میں مقیم ہے، انہوں نے سوشل میڈیا کو ایک ہتھیار بناکر کئی ضرورت مندوں ،بیماروں او ر دکھ میں گھرے انسانو ں کی مدد شروع کی نہ صرف یہ بلکہ مریم نے اسے سیاسی ضروریات کے لئے بھی استعمال کیا ہے ۔ ایک طرف جہاں دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار رائے یا اپنے دل کی بات کہنے کا ذریعے سمجھتے ہیں وہاں سوشل میڈیا کا انسانیت کیلئے استعمال انسانی تخلیقی قوت کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ پاکستانی نژاد مریم نے سوشل میڈیا پر ندیم نامی شخص کو کچھ دنوں سے موجود نہ پاکر اسکی تلاش کیلئے آواز اٹھائی بعد میں پتہ چلا کہ وہ بیمار ہے اورایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انکے بچوں نے سکول بھی چھوڑ دیا ہے یہ جان کر مریم نے عطیات کی اپیل کی اور ندیم کی اہلیہ کو ڈھونڈ کر اس کا اکاؤنٹ نمبر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس سے دیکھتے ہی دیکھتے 12لاکھ درہم جمع ہوگئے جس سےندیم پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق مریم نے اسی طرح کے کئ اور اقدام کرکے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال روشناس کرایا ہے۔جو کے قابل قدر اور قابل عزت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں