اپناٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی گرتی معیشت کے باعث غیر ملکیوں نے اپنے ملک کی راہ تک لی، عرب میںترقیاتی کام نہ ہونے اور مزدورں کو وقت پر تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گزشتہ تین ماہ میں تین لاکھ غیر ملکی سعودی عرب سے رخصت ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جولائی اگست ستمبر کے دوران تین لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے اب غیر ملکیوں کی تعداد 86 لاکھ 22 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی ہے اس سے قبل ان کی تعداد 90 لاکھ 27 ہزار 862 تھی اسی طرح گزشتہ سال کے آخری سہ ماہی کے اعدادوشمار کے منظر عام پر آنا باقی ہے غیر ملکی کارکن خواتین کی تعداد بھی کم ہوئی ہے
Facebook Comments