147

تنخواہ نے دینے والے کفیل اور کمپنی کے خلاف سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیا، کتنی سزا اور کتنا جرمانہ ہوگا، جان کرآپ حیران ہونگے

عرب دنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں کوئی کمپنی،موسسہ یعنی ادارہ یا فردیعنی کفیل نے اپنے کارکنان یعنی عمال کو تنخواہ دینے میں تاخیری حربے اپنائے یا بے جا تنگ کرنے کا مظاہرہ کیا تو ایسی صورت میں اس پر فی کارکن تین ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائےگا۔سعودی عرب کے وزارت انصاف نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک فیصلہ جاری کردیا ہے۔ لیبر کورٹس اس پر عمل درآمد کرائی گی۔ سعودی عرب کے سرکاری اخبار کے مطابق جرمانہ کارکن کی ماہانہ تنخواہ کے تناسب سے کم یا زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ جرمانہ کارکن کی تنخواہ کا دگنا ہوگا جبکہ اسکے علاوہ ازیں کمپنی یا ادارے یا فردکو کارکنان کی باقی ماندہ تنخواہ ادا کرنے کا بھی پابند بنایا جائیگا۔ جرمانے کی رقم سعودیوں کی روزگار اسکیم کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ”ہدف“ میں جمع کی جائیگی۔ سعودی حکومت کے اس قانون سے تارکین وطن کو بہت مدد ملے گی انہوں‌نے سعودی حکومت کے اس اقدام کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں