93

سعودی عرب میں فلپائنی خاتون کا سرقلم کر دیا وجہ سامنے آگئی

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مقامی حکام نے سعودی شہری کوتیز دھار آلے سے قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو ہتھوڑا مار کر زخمی کرنے کاالزام ثابت ہوجانے پر فلپائن کی روسیلیا باکونا اجمھول نامی خاتون کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ فلپائنی خاتون نے سعودی شہری حمید بن ترکی الفضلی کو سوتے میں تیز دھار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ اس نے سوتے ہوئے ہی اس کی بیٹی پر چھری اور ہتھوڑے سے وار کئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئی تھی اور انہیں بروقت طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا تھا۔ پھر اس نے خودکشی کی بھی کوشش کی۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکی۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی تھی جسے منگل کو حفرالباطن میں نافذ کردیا گیا۔یاد رہے سعودی عرب میں قتل وغارت کی سزا موت ہے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں