70

بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو جواب سخت ملے گا وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو دو ٹوک جواب

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کر دی،ان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس دے ہم ایکشن لیں گے ۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ واضح کہتا ہوں کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں،پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت سمجھتاہے کہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا، جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتاہے لیکن ختم کرنا انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چند دن پہلے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں واقعہ ہوا جس پر میں اسی وقت جواب دینا چاہتا تھاکیونکہ پاکستان پر الزام لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعے کا بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، میں اسی وقت اس الزام کا جواب دینا چاہتا تھا مگر اس دوران سعودی ولی عہد کے پاکستان کے اہم دورے کے لیے تیاری کر رہے تھے اس لیے میں فوری رد عمل کا اظہار نہیں کر سکا،اب بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ بھارتی حکومت کیلئے جواب دے رہا ہوں، بھارت نے یہ بھی سوچا ہے کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے؟ ایسے میں جب پاکستان اوپر جارہاہے تو پاکستان ایسا کیوں کرے گا؟

بھارت نے شواہد کے بغیر پاکستان پرالزام لگایا، کوئی احمق ایسا واقعہ کرے گا، ہم نے دہشت گردی کی 15برس کی جنگ سے مقابلہ کیا ،پاکستان کو ایسے واقعے سے کیا فائدہ ہے؟ بھارت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ماضی میں ہی پھنسے رہناہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت سے دہشت گردی کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں،بھارت ڈائیلاگ میں دہشت گردی کا موضوع شامل کرنے کی بات کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ یہ نیا پاکستان ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی پاکستان سے جا کر دہشت گردی کرے اور کوئی پاکستان آکر دہشت گردی کرے، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں دہشت گردی ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سےہمارا 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، بھارت ہمیں ایکشن ایبل انٹیلی جنس معلومات دے ہم ایکشن لیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں