52

عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ، بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کاشکرگزارہوں،خراج تحسین پیش کرتاہوں، حکومت اور اپوزیشن سمیت قوم متحد ہے، خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کوجب وزیراعظم نہیں بنا تھا اس وقت ایک بیان دیا تھا، بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے، میرے بیان دینےکی ایک وجہ تھی، ایشیا میں غربت ہے، اس لیےاس قسم کابیان دیاتھا۔ عمران خان نے کہا چین نےاپنے لوگوں کوغربت سےنکالا، امریکاجب دہشت گردی کیخلاف جنگ پرپیسہ لگارہاتھاچین نےاپنےلوگوں پر پیسہ لگایا۔ ان کا کہنا تھا 26 جولائی کوبھارت کوامن اورمذاکرات کی پیشکش کی، مودی کواقوام متحدہ میں ملاقات کیلئےخط بھی لکھا، مودی کولکھےگئےخط کاجواب مثبت نہیں آیااس کی وجہ بھارتی الیکشن تھے، ہم نےسوچابھارت میں الیکشن ہوجائیں اس کےبعدبات آگےبڑھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں