111

پاک فوج کا انڈیا کو ایل او سی پر قرارا جواب، ایک ہندوستانی فوجی جہنم واصل، کئی نے زخمی حالت میں راہ فرار اختتیار کرلی

راجوڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل او سی کے راجوڑی سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کی ہندوستانی چیک پوسٹوں پرجوابی کارروائی ،1 بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔میڈیااطلاعات کیمطابق ایل او سی کے ڈسٹرکٹ راجوڑی سندربانی سیکٹر کے علاقے کیری بٹل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہندوستانی حکام نے الزام عائد کیا کہ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں‌ ہندوستانی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے،فائرنگ کا یہ تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں