178

چین اور ترکی کا دبنگ اعلان، اپنے جھنگی جہاز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے دوست ملک چین اور ترکی نے اپنے جھنگی جہاز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ جھنگی جہاز یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینگے، جب کہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کرینگے۔ میڈیااطلاعات کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک سعودی عرب اورچین نے 23 مارچ یوم پاکستان کی پریڈ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسن عوف ، بحرین کی فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذر بائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کرینگے، جبکہ آذر بائیجان، سعودی عرب،بحرین اور سری لنکا کے پیراٹروپرز بھی شریک ہوں گے جو فری فال جمپ کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے 10 ہوائی جیٹس فضائی کرتب دکھائینگے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کے باعث ہیوی ٹریفک کی انٹری ، 19، 21 اور 23 مارچ کو رات 12 بجے سے لے کر دن 2 بجے تک بند ہوگی۔تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان پر لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات کراس سے راولپنڈی صدر سے ہوتی ہوئی پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جاسکے گی۔ایئرپورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے، کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، ترامڑی چوک، پاک روڈ، راول ڈیم چوک سے ہوتے ہوئے بذریعہ مری روڈ اسلام آباد کے سیکٹرزاور کشمیر ہائی وے پر جا سکے گی۔ اسلام آباد ایئر پورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی اور راول روڈ سے ہوتے ہوئے کورال فلائی اوور دائیں ٹرن کرے گی۔ موٹر وے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے آبپارہ، بہارہ کہو اور مری جا سکتی ہے۔فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ ایکسپریس وے کھنہ پل، فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ اور مری روڈ راول ڈیم چوک سے لے کر فیض آباد تک چھوٹی ٹریفک کے لیے مقررہ تاریخوں 19، 21 اور 23 مارچ کو صبح پانچ بجے تا دو بجے دن تک بند رہے گی۔ ماسوائے ان تمام افراد کے جن کے پاس یوم پاکستان کی خصوصی تقریب کے اجازت نامے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں