108

پی ایس ایل کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور مظفرآباد میں بھی ہونگے، ترجمان پاک فوج کا اہم اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنتا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی کرائے جائینگے۔ نجی ٹی وی کیمطابق میڈیا سےبات چیت کے دوران پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میران شاہ میں بھی کرائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، پاکستان سپر لیگ میچز میرانشاہ، مظفر آباداور خیبر میں بھی کرائیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے بات ہوئی، وہ تمام میچز پاکستان میں کروانے کیلئے پرعزم ہیں اور جس طرح سیکیورٹی فورسز نے کام کیا، اسے ریورس نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ امن کے دشمنوں کو کامیاب پاکستان سپر لیگ کی صورت میں جواب دیا ہے، پاکستان سپر لیگ کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے، ہم سب نے مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں