78

پنجاب کابینہ کی تنخواہوں میں‌اضافے کا بل، وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزادر کو طلب کرلیا، عمران خان کی ایسے احکامات کے پنجاب حکومت نے سرپکڑ لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل پاس ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کیمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور وہ عثمان بزدار کو تنخواہوں اور مراعات میں اس اضافے کو روکنے کی بھی ہدایت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ بل اب بھی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ہے اور اب تک اس بل کو گورنر ہائوس ارسال نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی)اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر سمیت دیگر اراکین کی تنخواہوں میں دگنے اضافے کیلئے ایک بل پیش کیا تھا، اس بل کو اپوزیشن کی غیرموجودگی میں منظور کرلیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں