167

چائنہ کے جنگی طیارے پاکستان پہنچ گئے

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے بایی ائیروبیٹک جے10جھنگی جہاز پاکستان کے قومی دن کی پریڈمیں حصہ لینگے اس سلسلے میں چین کی بایی ائیروبیٹک ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ جو یوم پاکستان کی 23مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی فضائی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ چینی پائلٹس کو پاکستان کی طرف سے اس تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ چینی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر اس کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز ،انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات کے ریسرچ فیلو ہو ژی یانگ نے بتایا ہے کہ چین کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر جنگی طیارے بھیجنا دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کی علامت ہے۔جبکہ پاکستان چین کا سدابہار دوست ہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بایی ائیربیٹک ٹیم نے پاکستان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو 19نومبر2017کو اس ٹیم کے جے۔10جنگی طیاروں نے کوئٹہ میں بھی حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ چائنہ ملٹری آن لائن کے مطابق جے۔10 سے بڑھ کر چینی تجزیہ نگار یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مختلف اقسام بھی سامنے آنی چاہیے۔پاکستانی ائیرفورس میں جنگی جیٹ ،جے ایف ۔17چین پاکستان مشترکہ ترقی کی پیداوار ہے پاکستان ائیرفورس زیڈ ڈی کے ۔03نظام بھی استعمال کرتا ہے جو جہاز کا وارننگ سسٹم ہے جو چین کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام فضائی جاسوسی اور میدان جنگ میں تمام اطلاعات بروقت فراہم کرسکتا ہے۔ ایم بی ٹی ۔2000ایک زبردست جنگی ٹینک ہے جو چائنہ نارتھ انڈسٹری کارپوریشن نے تیار کیا اور اس کا الخالد ٹینک پاکستانی فوج میں شامل ہے ا س کے علاوہ پاکستان چین کا ایچ جے ۔آٹھ میزائل بھی استعمال کرتا ہے جو ٹینک کے خلاف کارروائی کرتا ہے ایف ایم ۔90فضائی دفاعی میزائل ہے چائنہ ملڑی آئن لائن کے مطابق ہو کا کہنا ہے چین نے پاکستان کی فوجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جیسا کے چین اپنی قومی دفاعی صنعت کے ذریعے کئی دہائیوں سے پاکستان کی مدد کررہاہے۔تجزیہ نگاروں کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ ترقی کے کئی منصوبے کرسکتا ہے اورمستقبل میں پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت بھی کرسکتا ہے جے ایف ۔17 جنگی طیاروں کا زیادہ جدید بیج ہے ،جے ایف۔17بلاک تین کی تیاری اور پیداوار پر بھی کام ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں