69

بلاول اور آصف زرادری کی نیب پیشی، اسلام آباد کی مین چوک میدان جنگ بن گیا،پی پی پی کے درجنوں‌کارکن گرفتار،اعلیٰ قیادت کےاوسان خطا ہوگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری اور انکے بیٹے بلاول زرادری کی آج نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد طلبی کے موقع پر جیالوں کی نیب دفتر جانے کی کوشش، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد کارکنان کواپنی حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں اور نیب ہیڈ کوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جسکی زد میں آکر ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس نے جیالوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تو کارکنان مشتعل ہوئے جس پر پولیس نے پکڑ دھکڑ کرتے ہوئے 150 سے 200 کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے جیالوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کارکنوں کو گاڑیوں میں اٹھا کر لے جارہی ہے، پرامن کارکنوں کی گرفتاریاں فوری طور پر بند کی جائے،نجی ٹی وی کے مطابق بلاول اور آصدزرداری نیب ہیڈ کوارٹرز کے اند ر چلے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں