140

افسوس ہم سے بہت بڑی غلطی ہوگئی…..بلاول زرداری نے بہت اہم اعتراف کر لیا، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا کہناتھا کہ اپنے دور میں نیب کے کالے قانون کو ختم نہ کرنا سنگین غلطی تھی تاہم مستقبل میں آئین سے آمر کا ہر ڈالا گیا کالا قانون نکال دینگے،ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں،جے آئی ٹی، نیب یا کٹھ پتلی حکومت سے ملنے والے نوٹس سے نہیں ڈرتے۔ کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہنگے کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے۔ آج بدھ کو نیب دفتر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ 2002 میں نیب کو پی پی پی کا مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، نیب پرویز مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔انکا کہناتھا کہ ہم نے مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ بھی کریں گے، جے آئی ٹی، نیب یا کٹھ پتلی حکومت سے ملنے والے نوٹس سے نہیں ڈرتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج جس کمپنی کے کیس میں مجھے بلایا گیا، اس کے قیام کے وقت میں ایک سال سے بھی کم عمر کا تھا، جب ہم کالعدم تنظیموں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ہمیں نوٹس ملتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کا ساتھ دینے والے تین وزیروں کو وفاقی کابینہ سے نکالا جائے، ہم کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک میں سیاسی بحران کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں، جو معاشی دہشتگردی اور کسانوں کا معاشی قتل ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نیب میں پیش ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ۔ بدھ کو بلاول بھٹو زر داری نے نیب پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ہے۔’’میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے،میں بھی منصورہوں کہہ دواغیار سے،کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے،ظلم کی بات کو جہل کی رات کو،میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں