127

وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کرنے والے ہیں، قوم کو کونسی خوشخبری ملنے والی ہے؟ دل خوش ہوجائےگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب ہرکیس کھولنے کی بجائے بڑے مقدموں پر توجہ دے بڑے لوگوں کو سزا ملتے ہی چھوٹے بدعنوان خودبخود ٹھیک ہوجائینگے 3 دفعہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف نے بیرون ملک اپنے بیٹوں کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کر رکھے ہیں۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا 3 ہفتوں میں قوم کو بہت بڑی خوشخبری دونگا۔ہمارے بیوروکریٹ فیصلے نہیں کر رہے جس سے حکومتی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔بھارت میں جنرل الیکشن کے انعقاد تک ہماری سرحدوں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ہندوستان کے علاوہ افغانستان ایران کی سرحدوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی میعادمیں توسیع کا سوال بے حد قبل ازوقت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا مگر سابقہ حکومتوں نے عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔پلوامہ واقعہ کے بعد بلوچستان میں دشمن کی طرف سے دہشت گردی بڑھنے کی انٹیلی جنس رپورٹیں ہمارے پاس ہیں جن کی روشنی میں اقدامات جاری ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم نے دین کا ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمان اور ان جیسے دوسرے لوگوں کو بنا دیا۔ان جیسے لوگوں نے ہمیں اوردین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔آئی ایم ایف ہمیں بہترشرائط پر قرض دینے کو تیارہوگیا ہے۔ دہشت گردتنظیموں کو ختم کرکے رہیں گے۔وزیراعلیٰ بزدار کی کارکردگی میں مزیدبہتری آئے گی۔جن صحافیوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے اس کا ازالہ کرسکیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ بے روزگار صحافیوں کو تنخواہیں ملنی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں الیکشن کا موسم ہے مودی سرکار کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتی ہے تاکہ الیکشن جیتے مگرپاکستانی مسلح افواج حکومت اور قوم ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ہم دشمن کو ایسی کسی بھی صورتحال کے باوجود کوئی فائدہ نہیں اٹھانے دینگے ہم ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں