8

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی حملے میں تفتیشی ٹیم کو اہم سراغ مل گیا

کراچی(ویب ڈیسک) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تفتیشی کرنے والی ٹیم نے علاقے کی جیوفینسنگ کے بعد بیس موبائل فونز کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ تفتیشی حکام نے تمام موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے اور موبائل فونز کے مالکان کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ22 مارچ کو نامور مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پرکراچی میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوئے تھے جبکہ حملے میں تقی عثمانی اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں