51

پاکستان نے کرتارپورراہداری اجلاس میں ایسا اعلان کر دیا کے ہندوستانی حقہ بھکا رہ گئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کرتارپورراہداری اجلاس کے موقع پر ہندوستانی صحافیوں کوویزے دینے کااعلان کردیاہے۔یہ اعلان ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ کرتارپورراہداری پراجلاس دو اپریل کوپاکستان میں واہگہ لاہور میں ہوگا۔اجلاس کی کوریج کیلئے ہندوستانی صحافیوں کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ ہندوستانی صحافی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزہ حاصل کرسکتے ہیں۔یاد رہے رواں ماہ کے وسط میں انتہا پسند ہند وستانی حکومت نے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں دونوں ممالک کے وفود کی اٹاری میں ملاقات کی کوریج کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔لیکن پاکستان نے ایسے کرنے کی بجائے ویزہ دینے کا اعلان کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں