22

پاکستان کے سابق جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انصاف کا اعلیٰ ایوارڈ دے دیا گیا،پاکستانیوں کا سرفخرسے بلند ہوگیا

اپناٹانک (ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلینس کیجانب سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ر تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازدیا گیا ۔جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جیلانی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی جسٹس ہیں، انہوں نے پشاور گرجا گھر پر حملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔عالمی عدالت انصاف کے صدر نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایوارڈ ملنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، ریاست کے سامنے برابر کے شہری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں