27

شہباز شریف کا ای سی ایل سے نام نکلتے ہیں بیرون ملک جانے کی تیاریاں، کونسے ملک جار رہے ہیں پتہ چل گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدراور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف آئندہ چند روز میں برطانیہ جانے کا امکان ہے۔جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا آئندہ تین روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا سموار کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف برطانیہ میں قیام کےدوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریںگے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریںگے۔ واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں