15

آئی ایم ایس سے کتنی امداد ملےگی اور اسکی کتنی مالیت ہوگی؟ وزیرخزانہ اسد عمر نے اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے چھ سے 12 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج مئی کے وسط تک موصول ہوجائے گا۔آئی ایم ایف عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ فنڈ حاصل کرنے کیلئے اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں سمجھوتہ طے پا جائے گا اورچھ سے 12 ارب ڈالر تک کا پیکیج ملنے کی توقع ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھاکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پائے جانے والے اعتراضات گزشتہ چند ماہ کے مقابلے میں بڑی حد تک کم ہوچکے ہیں اور اب ہم سمجھوتے کی طرف گامزن ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارے اور آئی ایم ایف کے درمیان کوئی نظریاتی اختلاف نہیں، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کی روشنی میں طے ہونا چاہیے، لہذا اس پر کسطرح عملدرآمد ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں کیا اقدامات اٹھائے جائیں اس پر بھی بات چیت کی گئی جو آئندہ بھی جاری رہے گی۔اور پاکستان کے مالیت حالات تیزی سے اچھائی کی طرف جار رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں