12

بھارت سکھوں کیساتھ دشمنی پر اتر آیا، 2 اپریل کو کرتارپورراہدری کے طے شدہ مزاکرات سے انکار، کونسا بہانہ بنا ڈالا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ہندوستان نے کرتار پورراہداری پر دو اپریل کو مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے۔ تفصیلات کیمطابق ہندوستان اپنے ملک کے سکھوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھیلنے لگا اور انہیں مزید پریشان کرنے لگا، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کی بات کا وعدہ تو نبھادیا لیکن ہندوستان اب پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہا ہے اور کرتارپور راہداری پر بلیک میلنگ شروع کردی ۔ ہندوستان نے 2 اپریل کوطے شدہ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے قبل ماہرین کی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے جبکہ پاکستان کا جواب آنے کے بعد مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں بتائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی میڈیا کو دو اپریل کے مذاکرات کی کوریج کی اجازت دے دی ہے ۔ حالانکہ 14 مارچ کو بھارت کے اٹاری بارڈرپرہونے والے مذاکرات کی کوریج کے لیے ہندوستان نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکارکردیا تھا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں