3

وزیراعظم عمران کی پالیسیوں کی تعریفیں مخالفین بھی گن گانے لگے، کمال ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ،اور مسلم لیگ نواز کے سرکردہ رہنما مفتاح اسماعیل نے تحریک انصاف کی حکومت کی تعریف کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت میں ترقی کے حوالے سے اچھے اقدامات کر رہی ہے۔ دعا ہے انکی پالیسیاں کامیاب

ہوں۔ اس سے فائدہ پاکستان کا ہی ہوگا۔ تفصیلات کیمطابق سابق وزیر خزانہ، مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی ایک پالیسی کی حمایت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے اچھا کام کر رہی ہے۔ زراعت کے شعبہ میں ترقی کیلئے حکومت اچھی پالیسیاں تیار کر رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ اس معاملے میں تحریک انصاف کی حکومت کو کامیابی حاصل ہو۔ زراعت کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جو کام کیا جا رہا ہے۔ اگر اس میں کامیابی حاصل ہوئی تو اس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے شروع کیے گئے پناہ گاہ منصوبے کی بھی تعریف کی۔ مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کو مزید توسیع دی جائے گی۔ دوسری طرف شیخ رشید نے ٹرینیں لیٹ ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا 18 گھنٹے ریل کی بندش پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ، ہماری تمام کوشش کو نقصان پہنچا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں ، مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں