16

پی ٹی آئی کے رہنما اسعد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کیمطابق اسد عمر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔دوسری جانب معروف صحافی عارف نظامی نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے سے قبل اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا جائیگا کیونکہ خود عمران خان ان سے ناخوش ہیں اور ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں