83

اسد عمر کے بعد پاکستان کا نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟ حیران کن نام سامنے آگیا، سن کر حیران ہو جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق شوکت ترین نئے وزیر خزانہ ہو سکتے ہیں جبکہ خودوزیر اعظم عمران خان بھی یہ عہدہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نے یہ خبر آئی تھی کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جارہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔دوسری جانب معروف صحافی عارف نظامی نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیکیج ملنے سے قبل اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا جائیگا کیونکہ خود عمران خان ان سے ناخوش ہیں اور ان سے جان چھڑا سکتے ہیں۔
تاہم حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں