12

آخرکار انڈیا نے ہار مان لی، بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی جاں‌بحق نہیں‌ہوا، سشماسوراج نے اعتراف کر لیا، پاک آرمی کا خیر مقدم

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دیرآیا درست آید، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آخرکار سچ بول دیا، زمینی حقائق نے انڈیا کو مجبور کر دیا۔جمعرات کو ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا، بھارت کا 2016ء میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا تھا، بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے گرائے جانے کی ہندوستان تردید کرتا رہا، انڈیا کا پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ ششما سوراج نے بالآخر اعتراف کر لیا ہے کہ بالاکوٹ پر بھارتی فضائی دراندازی میں کوئی پاکستانی شہری جاں بحق نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں