403

سعودی ولی عہد کا شاہانہ انداز 16 فروری کے دورے سے قبل سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، محمد بن سلمان کیلئے کیلئے کونسی ایسی ’’خاص چیز ‘‘بھی اسلام آباد لائی گئی ؟دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ،سعودی ولی کے ہمراہ 1000 سے زائد شخصیات ہونگی ،وزیراعظم عمران خان خود محمد بن سلمان کا استقبال کریں گے،مہمانوں کیلئے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹلوں اور پنجاب ہاﺅس مختص کر دیئے گئے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل انکی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کے اہم دورے کئے اور سکیورٹی انتظامات کے جائزئے لئیے ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےطبی ماہرین یعنی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ محمد بن سلمان کے زیر استعمال فرنیچر اور دوسرے سامان کے 2 ٹرک بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16
فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں‌گے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جاجائے گا ،وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہدکا استقبال کریں گے،اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد شخصیات بھی ہوں گی،سعودی ولی عہد آئل ریفائنری و دیگر مفاہتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں