117

عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کی رہائش چھوڑ دی، بنی گالہ روانہ، وجہ جان کر آپ حیران ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان بنی گالا میں مستقل طور پر رہائش اختیار کریں گے، وزیراعظم آفس میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیں گےتفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم ہاوس کی رہائشگاہ کو خیر آباد کہہ دیا ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر تھے جس میں2 کمرے ہیں۔عمران خان ہفتے میں 5 دن وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں جب کہ 2 دن بنی گالا میں رہائش اختیار کرتے تھے۔
تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اسٹاف کالونی کی رہائش گاہ ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وہ مستقل طور ہر بنی گالا میں رہائش اختیار رکھیں گے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیں گے جس کے بعد شام کو واپس بنی گالا چلے جائیں گے

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ہائوس سے بنی گالہ منتقل ہو گئے ہیں اور وہیں پر مستقل رہائش رکھیں گے جبکہ پی ایم سیکرٹریٹ میں وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیئے جائیں گے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ملٹری اتاشی کی رہائشگاہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔تاہم اب عمران خان وزیراعظم ہائوس چھوڑکر مستقل بنیادوں پر بنی گالہ میں منتقل ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں