278

شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، سعودیہ سے ملنے والے قیمتی تحائف قومی خزانے میں‌جمع کرادیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف رکھنے سے انکار کر لیا، جس میں 63 لاکھ مالیت کے تمام تحائف قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ۔میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دورہ سعودیہ کے دوران63 لاکھ روپے کےقیمتی تحائف دیئے گئے تھے جن میں 48 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی گھڑی۔ ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کا سونے کا قلم ، ایک لاکھ 35 ہزار روپے کے کف لنکس ، 2 لاکھ پانچ ہزارروپے کی سونے کی تسبیح اور 2 لاکھ دس ہزار روپے کی انگوٹھی شامل تھی ۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ تحائف رکھنے سے معذرت کر لی اورساتھ میں‌ انہوں نے تمام چیزیں قومی خزانے میں جمع کروا دیں اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے ۔مدینہ کی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں