66

سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں‌ہوگی؟ تفصیلات جاری، سن کر آپ خوش ہوجائنگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئیگی۔منگل کے روز پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد 2 روزہ دورے پر 16فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے اور اس دوران اعلیٰ سطح کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ پاکستان سے 20ارب ڈالرز کی سرمایہ

کاری پاکستان آئے گی جس کے حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا 2 روزہ دورہ 17فروری کو مکمل کرکے پاکستان سے ملائیشیاء کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔اور اس سے پاکستان میں‌سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو جائےگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں