49

1 ڈالر 155 روپے؟ آئی ایم ایف نے کونسی شرائط پی‌ٹی آئی حکومت کے سامنےرکھ دیں؟ سنسنی خیز خبر سامنے آگئی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نےاپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں یونیورسٹی خالی کرا دی گئی، جو پہلے وزیر اعظم ہائوس تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ16فروری کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں جبکہ 18فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہاہے ، اس لئے وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں آکر بتانا چاہئے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس قیمت پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کامقصد کیاہے ؟عمران خان اس معاملے پر
پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،عمران خان کو وزیر اعظم اس لئے بنایا گیا تھا کہ وہ چیریٹی اکٹھی کرنے کے ماہر ہیں لیکن یوٹرن لینے کی وجہ سے جو پیسے باہر سے آنے تھے وہ نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے آئی ہے کہ ڈالر 155روپے کا کردیں گے۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کی نیت میں کوئی شک نہیں ، وہ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے اقتصادی مشیر ان کوکام نہیں کرنے دیا جا رہا، انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں