91

مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،رہا کرنے کے احکامات جاری جبکہ فواد حسن فواد کی درخواست ضمانت مسترد کر د ی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ملک شہزاداحمدکی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگرملزکے علاوہ اس علاقے میں کوئی اورسکیم بنائی گئی؟ شہباز شریف کے وکیل نے بتایاکہ فتح آباد،مقصود آبادودیگرعلاقوں میں ایسی ہی سکیمیں بنائی گئیں۔جسٹس مرزاوقاص روف نے استفسار کیا کہ فزیبلٹی کی دستاویزات لائی
ہیں؟کب بنائی گئی فزیبلٹی رپورٹ؟جسٹس مرزاوقاص روف نے استفسار کیاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی دستاویزات کےساتھ بتائیں،وکیل صفائی نے کہا کہ مڈٹرم ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت نالے کی تعمیرکی گئی،نقشہ کے مطابق جامع آبادکے بعدوہاں کوئی آبادی نہیں تھی۔وکیل صفائی نے کہا کہ ساراریکارڈنیب کے پاس موجود ہے کوشش ہے کچھ نہ کچھ پیش کیاجائے،عدالت نے کہا کہ آپ نے سکیم کی اسمبلی سے منظوری کاکہاتھاوہ دکھائیں کہاں ہے؟امجد پرویزایڈووکیٹ نے گوگل میپ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےآشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ فواد حسن فواد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر د ی گئی ہے۔فیصلے آتے ہی ن لیگ کے کارکن سڑکوں پر آگئے اور فیصلے پر جشن منایا۔مٹھائیاں تقسیم کیں.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں