145

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، ایسی بات کہہ دی کے پاکستانیوں کے سرفخرسے بلند ہوگئے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے اور سر فخر سے بلند ہوگئے۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ایک جملہ کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوس میں دئیے گئے عشائیے میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب سعودی ولی عہد سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اپنا سمجھ کر برتاو کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔عمران خان نے سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی جس پر سعودی ولی عہد نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عمران خان کے اس بیان پر کروڑوں پاکستانیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خوشی کے اس موقع پر قیدیوں کو بھی یاد رکھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں