29

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاوس میں ناشتہ اور ایوان صدر میں‌ظہرانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم ہاوس میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ناشتہ کرینگے ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو آج ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر معزز مہمان کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ چیئر مین سینیٹ اور اسپیکر قو می اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد بھی ملاقات کرے گا۔ اپوزیشن کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایوان صدر میں ظہرانے میں شرکت کے بعد سعودی ولی عہددورہ مکمل کرکےسہہ پہر کے قریب ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں