251

پاکستان نے انڈین طیارے کو گرانے کیلئے ایف 16 کو استعمال نہیں‌کیا، امریکہ نے انڈین میڈیا کا پول کھول دیا، جھوٹ بے نقاب کردیا

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ادارے نے آزاد کشمیر میں انڈین دراندازی کیخلاف کارروائی میں ایف 16جیٹ کے استعمال کےانڈین میڈیا کے الزام کوبے بنیاد اور مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈین جیٹس کو مار گرانے کے لیے جے ایف 17 تھنڈر جنگی جیٹس کا استعمال کیا‘ جے ایف 17 تھنڈر چینی ساختہ جھنگی طیارہ ہے جسے پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پرلانچ کیاہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈین جیٹس کو گرانے اوربھارتی پائلٹ ابی نندن کو حراست میں لینے کی کارروائی میں ایف16 جیٹس استعمال ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں تاہم بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بار بار یہ بیان اور ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو انڈیانے مار گرایا.

امریکی رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ انڈین جیٹس ایم آئی جی21 روسی ساختہ تھاجو 1960 سے انڈین فضائیہ کے زیر استعمال ہے اور پاکستان کی جوابی کاروائی میں تباہ ہونے والا طیارہ مگ21ہی تھا.اس بارے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے ایشیا اسپیسفک کالج آسٹریلیا کے ایک نشانک موٹوانی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جیٹس مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹس اس جہاز کو اڑتا تابوت قرار دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود ان طیاروں کا استعمال مسائل کی نشاندہی کرتا ہے کیوں کہ بجٹ میں ایک بڑی رقم اس کی دیکھ بھال اور تنخواہوں کی مد میں مختص کی جاتی ہے.رپورٹ میں بھارتی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے حال ہی میں کی گئی تحقیقات کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ طیاروں کو جدید بنانے کے لیے بجٹ کی رقم کا 14 فیصد حصہ خرچ ہوتا ہے جو قطعی طور پر ناکافی ہے. قبل ازیں انڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کارروائی میں اے آئی ایم-120سی 5 ایڈوانس میڈیم رینج فضا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کیا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایف16 وائپر طیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارت نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک پاکستانی طیارے کو مار گرایا تھا تاہم پاکستان کی جانب سے انڈین دعوے کو مسترد اور بے بنیاد کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف سولہ جیٹ کا استعمال ہی نہیں کیا تو مار گرانا تو دور کی بات ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں