134

پاکستان کے آئیر چیف نے دشمن کو للکار دیا، ابھی مشکل وقت ختم نہیں‌ہوا، انورمجاہد نے کمال کردیا،پاکستانیوں میں نئی توانائی آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختیاری اور سالمیت و دفاع کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے پر پاکستانی قوم کو پاک فضائیہ پرفخراور ناز ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سموار کے دن فاورڈ آپریٹنگ بیسز پاکستان کا دورہ کیا وہاں پر انہوں نےپاک فضائیہ ہوا بازوں ، ایئر ڈیفنس ، انجینئرنگ اور سکیورٹی حکام سےبھی ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے دشمن کیخلاف حالیہ فضائی کامیابی پر پاکستان ائیرفورس کے پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخراور ناز ہے ملکی سالمیت و دفاع کا
فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے پر ہر پاکستانی کواپنی دفائی قوتوں پر فخراور ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدائے ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں طاقت دی ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے ہمت اور طاقت عطا کرے مجاہد انور نے کہا کہ ابھی مشکل وقت ختم نہیں ہوا دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا ۔اور انکے ناپاک ارادوں کو مٹی میں ملانے کیلئے پاک آئیرفورس ہر وقت چاک و چوبند ہے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں